Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں آپریشن کرکے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردہلاک کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خضدار میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب کی گئی۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ خضدار میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، دہشت گردوں سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا،فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Related posts

خیبر پختونخوا کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

Mobeera Fatima

جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

Mobeera Fatima

چترال میں اونچے درجے کا سیلاب ، رابطہ سڑکیں بند ، لوگ محفوظ مقامات پر منتقل

Mobeera Fatima

Leave a Comment