Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

عمر شاہ کے انتقال پر شیراز بھی غم سے نڈھال، ویڈیو وائرل

چائلڈ اسٹار عمر شاہ کے انتقال پر ان کے دوست شیراز بھی غم سے نڈھال ہو گئے۔ افسوس کا اظہار کرتے شیراز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پاکستان کے معروف چائلڈ اسٹار عمر شاہ کے اچانک انتقال نے جہاں مداحوں اور شوبز انڈسٹری کو سوگوار کر دیا۔ وہیں ان کے دوست اور سوشل میڈیا اسٹار شیراز بھی غمزدہ ہو گئے۔

سوشل میڈیا اسٹار شیراز نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی بہن مسکان کے ہمراہ عمر کے لیے دُعا گو ہیں۔ ویڈیو میں شیزار آبدیدہ ہو کر عمر کے ساتھ بیتے لمحات کو یاد کرتے نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں شیراز کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ “اس نے کبھی کسی کا دل نہیں دکھایا۔ ہم نے بچپن سے ساتھ کام کیا۔ اور مجھے یقین نہیں آ رہا کہ وہ اب نہیں رہا۔”

شیراز نے عمر کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب بھی عمر کے لیے دُعا کریں کہ اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام دیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Shiraz (@shirazivlogs)

شیراز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جس نے چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں ویوز حاصل کر لیے۔

Related posts

مومنہ اقبال سے حساس سوال، ندا یاسر ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد میں

Mobeera Fatima

سیف علی خان دوران ڈکیتی مزاحمت پرشدید زخمی

Mobeera Fatima

بھارتی ریاست اترپردیش میں ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر انکت بالیان جم کے باہر قتل

Mobeera Fatima

Leave a Comment