Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں آپریشن کرکے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردہلاک کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خضدار میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب کی گئی۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ خضدار میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، دہشت گردوں سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا،فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Related posts

پاکستان کی برآمدات میں تقریبا ً3 ارب ڈالر کا اضافہ

Mobeera Fatima

ڈریپ کا آن لائن ادویات کی غیر قانونی فروخت اور تشہیر پر سخت ایکشن، ویب سائٹس بلاک کرنے کی درخواست

Mobeera Fatima

اسلام آباد ہائیکورٹ کا تعلیمی اداروں میں منشیات مانیٹرنگ کمیٹی میں اے این ایف اور پولیس شامل کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment