Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

تیز رفتار انٹرنیٹ، اسٹار لنک جیسا جدید سیٹلائٹ متعارف کرانے کا اعلان

ماسکو: روس نے اسٹار لنک جیسا سیٹلائٹ نظام جلد متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کی جانب سے اسٹار لنک جیسا جدید نظام صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرے گا۔

حکام کے مطابق اسٹار لنک جیسا سیٹلائٹ نظام کا منصوبہ جلد شروع کر دیا جائے گا۔ جس کا مقصد ملکی سطح پر محفوظ، تیز رفتار اور خودمختار انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ روسی منصوبہ قومی سلامتی اور ڈیجیٹل خودمختاری کے تناظر میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ اسٹار لنک کی طرح سیٹلائٹس کے جھرمٹ پر مشتمل ہو گا جو کم مدار میں گردش کرے گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر روس اس نظام کو مکمل طور پر فعال کر لیتا ہے تو یہ عالمی سیٹلائٹ انٹرنیٹ مارکیٹ میں ایک نئی دوڑ کا آغاز ہو سکتا ہے۔

Related posts

روس میں ایک مسافر طیارہ تقریباً 50 افراد سمیت لاپتہ

Mobeera Fatima

امریکا ایران مذاکرات ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ، اہم شاہراہیں بند

Mobeera Fatima

سعودی ولی عہد سے کینیڈین وزیراعظم کا رابطہ ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال

Mobeera Fatima

Leave a Comment