Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبر پختونخوا کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

خیبر پختونخوا کے بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون، ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے نتائج کا اعلان 30 اگست بروز ہفتہ صبح 11 بجے کیا، اس اعلان میں پشاور، ایبٹ آباد (bise abbottabad) ، مردان، سوات، ملاکنڈ، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے بورڈز شامل ہیں۔

طلباء اپنے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون، ٹو کے نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر رول نمبر درج کر کے دیکھ سکتے ہیں۔

مزید برآں طلباء اپنا رول نمبر 9818 پر ایس ایم ایس بھیج کر نتائج فوری طور پر موبائل فون پر بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

Related posts

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد

Mobeera Fatima

پشاور میں آٹا مزید مہنگا، 80 کلو آٹے کی بوری 10 ہزار روپے کی ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment