Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ملکی تاریخ میں ایک دن میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملکی تاریخ میں سونے کی قیمت میں ایک دن میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

ملک میں ایک ہی دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 14 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو گئی ہے۔

دس گرام سونے کے نرخ میں بھی تاریخی اضافہ ہوا ہے دس گرام سونے کی قیمت 12ہزار89 روپے بڑھے سے 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ gold rates بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 141 ڈالرکا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس قیمت 4ہزار 358 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

سونا نہ صرف پاکستان میں بلکہ عالمی سطح پر بھی مہنگا ہو گیا ہے، پاکستان سونے کی قیمت عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہے، عام آدمی کے لئے سونا خریدنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

Related posts

وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہو گی

Mobeera Fatima

دریائے ستلج ، راوی اور چناب میں بڑے سیلابی ریلے کا خدشہ، مزید بارشوں کی بھی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پاکستان کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم

Mobeera Fatima

Leave a Comment