Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کل 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف کل تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہونگے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم 19 سے 22 مارچ سعودی عرب کا دورہ کریں گے، دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات معاشی تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔

ترجمان کے مطابق اہم وفاقی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی دورے کا حصہ ہونگے ، وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون پر غور ہو گا۔

علاوہ ازیں ملاقات کے دوران مشرق وسطی سمیت فلسطین کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

Related posts

لاہور میں انڈے مزید مہنگے ہو گئے

Mobeera Fatima

ذوالفقار بھٹو جونیئر کی سیاست میں آنے کی تیاریاں، تصدیق کر دی

Mobeera Fatima

متنازع چیک پوسٹ کی تعمیر پر پاک افغان افواج میں فائرنگ ، طورخم سرحد بند

Mobeera Fatima

Leave a Comment