Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بگ بیش لیگ کے 15ویں سیزن کیلئے قومی کھلاڑی آسٹریلیا پہنچ گئے

بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے پندرہویں سیزن میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیا پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

سابق کپتان بابر اعظم سڈنی سکسرز کی نمائندگی کے لیے سڈنی پہنچ گئے، جبکہ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے برسبن ہیٹ کو جوائن کرلیا ہے۔

دو روز قبل ہی دیگر قومی کھلاڑی حسن علی، شاداب خان اور محمد رضوان آسٹریلیا پہنچ چکے تھے۔

حسن علی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز، شاداب خان سڈنی تھنڈرز اور محمد رضوان میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کریں گے۔

بی بی ایل 15 کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا، جس میں دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اعلیٰ معیار کے میچز دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

اس موقع پر قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر بھی نگاہیں مرکوز ہیں، اور پاکستانی شائقین اپنے کھلاڑیوں کے جوش و جذبے کو دیکھنے کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں۔

Related posts

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 84 رنز سے شکست دے دی

Mobeera Fatima

آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی 20 کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی

Mobeera Fatima

نیوزی لینڈ کے کپتان بھی بھارت کے دبئی ایڈوانٹیج پر بول پڑے

Mobeera Fatima

Leave a Comment