Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا

فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرکے بڑا کارنامہ سرانجا م دے دیا۔

فاسٹ باؤلر نے کیریبیئن پریمیئر لیگ 2025ء میں فابین ایلن کو آؤٹ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا، 33سالہ محمد عامر اب تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 343 میچ کھیل چکے ہیں۔

محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں باؤ لنگ ایوریج 22.54 اور اکانومی 7.33 ہے، محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے بعد دوبارہ پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں محمد عامر سے قبل وہاب ریاض نے چار سے زائد وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔وہ 413 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

Related posts

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

Mobeera Fatima

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

گدھا ، بھینس یا پھر گائے ؟ گوشت کا پتہ چلانے کیلئے لیبارٹری قائم

Mobeera Fatima

Leave a Comment