Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

طبی معجزہ ، پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے

متحدہ عرب امارات میں پیدائش کے چھ دن بعد ایک نومولود بچی کے دانت نکل آنے کا منفرد واقعہ سامنے آیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق بے بی مہرہ عبدالرحمان 3 دسمبر 2025 کو شارجہ میں ام القوین کے خلیفہ اسپتال شارجہ میں پیدا ہوئی تھی۔ گھر میں معمولی معائنے کے دوران اہل خانہ نے منہ میں ایک ننھا سا دانت دیکھا تو فوراً ڈاکٹرز سے رابطہ کیا۔

ڈاکٹروں نے اس کیفیت کو ’ولادی دانت‘ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ بعض بچوں میں پیدائش کے فوراً بعد یا چند دنوں میں دانت نمودار ہو سکتے ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق یہ دانت عام طور پر بچے کی صحت کے لیے خطرناک نہیں ہوتے، دوسری جانب مہرہ کے والد نے بیٹی میں جلد دانت نمودار ہونے پر خوشی اور حیرت کا اظہار کیا۔

بچی کی معمول کی نشوونما کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ، ڈاکٹرز نے واضح کیا ہے کہ کسی تشویش کی ضرورت نہیں۔

Related posts

بھارت کی مختلف ریاستوں میں سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے 42 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

دوحہ سے آئرلینڈ جانے والی قطر ایئرویز کی پرواز میں شدید جھٹکے، 12 افراد زخمی

admin

پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان طے شدہ ملاقات منسوخ ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment