Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

متحدہ عرب امارات میں منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، 13 افراد گرفتار

متحدہ عرب امارات میں بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ کارروائی ایک ماہ طویل خفیہ نگرانی اور انٹیلی جنس آپریشن کے بعد عمل میں لائی گئی، جس میں مختلف ممالک کے شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔

ابوظبی سے جاری بیان میں امارات کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی نے بتایا کہ گرفتارافراد میں بھارت، پاکستان، ایران، مصر اور سری لنکا کے شہری شامل ہیں۔

حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 4 بھارتی، 4 ایرانی، 2 پاکستانی جبکہ دیگر ممالک کے افراد بھی شامل ہیں۔

کارروائی کے دوران سکیورٹی اداروں نے ملزمان کے قبضے سے 56 کلو گرام سے زائد منشیات اور 8 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیاں برآمد کیں، جنہیں اسمگلنگ کے ذریعے مختلف ممالک میں منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔

Related posts

اسرائیل کی جارحیت جاری، غزہ میں امداد کے منتظر 80 فلسطینی شہید، 400 زخمی

Mobeera Fatima

برطانیہ، روس سے مبینہ تعلقات پر معروف پاکستانی ٹائیکون کو پابندیوں کا سامنا

Mobeera Fatima

اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ اور تدفین جمعہ کو دوحہ میں کی جائے گی

Mobeera Fatima

Leave a Comment