Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

وینزویلا کیخلاف امریکی فوجی کارروائی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، یو این سیکرٹری جنرل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے وینزویلا میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی اجلاس منعقد کیا، جس میں بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش ممکنہ خطرات پر تفصیلی غورکیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں وینزویلا میں سیاسی عدم استحکام، فوجی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی صورتحال شامل تھی۔

اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا تحریری بیان ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے پڑھ کر سنایا۔

انتونیو گوتریس نے وینزویلا کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ اس وقت امریکی تحویل میں ہیں، جس کے باعث ملک میں مزید عدم استحکام پھیلنے اور اس کے خطے پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

سیکریٹری جنرل نے کہا کہ تمام فریقین کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی مکمل پاسداری کرنی چاہیے اور ریاستوں کی خودمختاری، سیاسی آزادی اور علاقائی سالمیت کے اصولوں کا احترام لازم ہے، قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے اور طاقت یا دھمکی کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

Related posts

لبنان پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری ، مزید 72 شہید ، 5 لاکھ افراد کی نقل مکانی

Mobeera Fatima

ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان پہنچیں گے

Mobeera Fatima

پاکستان اور چین کا افغانستان میں دہشت گردوں کے خاتمے، دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے فروغ پر اتفاق

Mobeera Fatima

Leave a Comment