Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بیگم خالدہ ضیا پاکستان کی مخلص دوست تھیں، وزیراعظم کا خراجِ تحسین

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بیگم خالدہ ضیا ایک ویژنری اور عظیم سیاسی رہنما تھیں،انہوں نے عوامی خدمت کے لیے اپنی زندگی وقف کی،وہ پاکستان کی مخلص دوست تھیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے بنگلا دیش ہائی کمیشن کا دورہ کیا،انہوں نے بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہار تعزیت کیااور فاتحہ خوانی کی۔تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

وزیراعظم نے بیگم خالدہ ضیا کے اہل خانہ اور بنگلا دیشی عوام سے اظہارِ ہمدردی کیا،انہوں نے حکومت اور عوام پاکستان کی جانب سے بنگلا دیش کے عوام سے تعزیت کی۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بیگم خالدہ ضیاکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

Related posts

ٹارگٹڈ آپریشن ، باجوڑ کی تحصیل ماموند میں کرفیو نافذ

Mobeera Fatima

بھارت سکیورٹی غفلت چھپانے کیلئے پاکستان پر الزام لگا رہا ہے، شازیہ مری

Mobeera Fatima

جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کے لئے بہترین طبی سہولیات سے مزین اسپتال ہوگا، وزیراعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment