Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

موسمیاتی استحکام :پاکستان اور یورپی بینک کے درمیان معاہدے پر دستخط

حکومت پاکستان اور یورپی سرمایہ کاری بینک کے درمیان موسمیاتی استحکام سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق یورپی بینک سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 100 ملین یورو فراہم کرے گا،سندھ فلڈ ایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن منصوبہ دنیا کے بڑے بحالی منصوبوں میں سے ایک ہے۔

منصوبے کا مقصد 2022 کے سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی دوبارہ آبادکاری ہے،اس منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 1.9 ارب یورو ہے ،اس میں ای آئی بی کی جانب سے فراہم کردہ 100 ملین یورو بھی شامل ہیں۔

ای آئی بی سے ملنے والی رقم سندھ میں 116،580 رہائشی یونٹس کی تعمیر کیلئے استعمال ہوگی،پروگرام سے سندھ کے دیہی علاقوں کے تقریباً 40 فیصد گھرانے مستفید ہوں گے۔

Related posts

تیاری کر لیں، موسم کے بارے میں اہم پیشگوئی سامنے آ گئی

Mobeera Fatima

سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں، سلمان اکرم راجہ

Mobeera Fatima

کراچی اور لاہور میں امریکی قونصلیٹ سروسز بدستور معطل، ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ

Mobeera Fatima

Leave a Comment