Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

افغان طالبان رجیم کا ایک بار پھر انگوراڈہ میں سول آبادی پربزدلانہ حملہ

افغان طالبان رجیم نے ایک بار پھرجنوبی وزیرستان کےعلاقے انگور اڈہ میں سول آبادی پربزدلانہ حملہ کیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بزدل افغان طالبان رجیم نے سرحدی علاقوں میں پاکستان کی شہری آبادی پرگولہ باری کی ،افغانستان کی جانب سےفائرکیاگیامارٹرگولہ مقامی شہریوں کےگھرپرآکرلگا۔

افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال گولہ باری سے 4بچے اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئے،بزدلانہ حملے میں زخمی تمام بچوں اورخاتون کو ڈی ایچ کیوہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا۔

چند روز قبل بھی افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں3افراد زخمی ہوئےتھے،افغان طالبان مذموم عزائم کےحصول کیلئےمسلسل عام عوام کونشانہ بنارہےہیں۔

بلااشتعال جارحیت پر پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا، افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کونشانہ بنایا،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بزدل افغان طالبان اہلکارپوسٹیں چھوڑکے بھاگ نکلے۔

Related posts

انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہ کروانے پر 40 جماعتوں کے رہنما آج الیکشن کمیشن طلب

admin

9مئی کے منصوبہ سازوں، مجرموں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

admin

تین بڑے شہروں میں مرغی سستی ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment