Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

ہانیہ عامر عاصم اظہر کے نام کا ماسک پہن کر کنسرٹ پہنچ گئیں

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی امریکہ میں عاصم اظہر کے حالیہ کنسرٹ میں موجودگی نے سوشل میڈیا پر نئی قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔

وائرل ویڈیوز میں ہانیہ عامر نے کنسرٹ کے دوران سرخ ماسک اور کیپ پہن کر نسبتاً غیر نمایاں رہنے کی کوشش کی، تاہم مداحوں نے انہیں فوراً پہچان لیا۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ ماسک پر مبینہ طور پر “عاصم علی” درج تھا، جس نے مداحوں کی دلچسپی اور چہ مگوئیوں میں مزید اضافہ کر دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hashtag Now (@hashtagnowpakistan)

یاد رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ماضی میں بھی اپنے تعلقات کی خبروں کے باعث توجہ کا مرکز رہے ہیں، جبکہ میرب علی سے عاصم اظہر کی علیحدگی کے بعد دونوں کے دوبارہ قریب آنے کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔ حالیہ عوامی موجودگی نے ان چہ مگوئیوں کو مزید تقویت دی ہے۔

تاہم تاحال نہ ہانیہ عامر اور نہ ہی عاصم اظہر کی جانب سے ان افواہوں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے آیا ہے، البتہ سوشل میڈیا پر مداح ممکنہ ری یونین سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

Related posts

ہمیں اپنے شوہروں کے مذاق سمجھ نہیں آتے، اشنا ،اریبہ

Mobeera Fatima

رومیسہ خان کو 17 سال کی عمر میں آئی فون خریدنے کیلیے کیا کرنا پڑا، اداکارہ کا بڑا انکشاف

Mobeera Fatima

بہن کی موت کا سشانت سنگھ کی خودکشی سے گہرا تعلق ہے؛ اداکارہ سنچیتا کے بھائی کا بیان

Mobeera Fatima

Leave a Comment