Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

نور بخاری محرم الحرام میں پکنک منانے والے فنکاروں پر برس پڑیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری محرم الحرام میں پکنک منانے والے فنکاروں پر برس پڑیں۔

انسٹاگرام پر اپنی اسٹوریز میں بغیر کسی فنکار کا نام لئے اداکارہ نے محرم کے دنوں میں سیروسیاحت کرنے والوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نور بخاری نے لکھا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ کوئی چھٹیاں منارہا ہے، کوئی پارٹی کررہا ہے جبکہ کچھ لوگ مظلومین کربلا کا دکھ منا رہے ہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ یہ سادہ سی بات واضح کرتی ہے کہ کون یزید کے لشکر سے تھا اور کون حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ۔اداکارہ نے اپنے مداحوں اور فنکاروں سے محرم الحرام کے دنوں کا احترام کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

Related posts

جتنا چانس بابراعظم کو ملا اتنا کسی کو نہیں ملا، شاہدآفریدی

Mobeera Fatima

حجاج کرام کی واپسی شروع ، جدہ سے پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

Mobeera Fatima

اسد عمر کی کمرہ عدالت میں طبیعت بگڑ گئی ، اسپتال منتقل

Mobeera Fatima

Leave a Comment