Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

جوش ہیزل ووڈ ایشز سیریز سے باہر ، پیٹ کمنز کی واپسی

ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے لیے ایک ساتھ اچھی اور بری خبر سامنے آ گئی۔

فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ ایشیز سیریزسے باہر ہو گئے ہیں جبکہ کپتان پیٹ کمنز کی ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ٹیم میں واپسی ہو گی۔

ہیڈ کوچ اینڈیو میکڈانلڈ کا کہنا تھا کہ جوش ہیزل ووڈ ہیمسٹرنگ انجری کے بعد اب ایڑی کے مسلز کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں، اسلئے وہ اب ایشیز سیریز کے باقی میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹ کمنز ٹیسٹ کے لیے جتنا بھی ممکن ہو سکتا ہے ، ایڈیلیڈ ٹیسٹ  کیلئے بہترین تیار ہوں گے، پیٹ کمنز کی اسکواڈ میں شمولیت کا بڑا اعلان کل ہو سکتا ہے۔

ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا، 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو انگلینڈ پر دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

Related posts

شاہین آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی میں 100 وکٹیں مکمل

Mobeera Fatima

شاہزیب رند عالمی مارشل آرٹس میں پاکستان کا نام روشن کرنے کو تیار

Mobeera Fatima

آسٹریلیا، انگلینڈ ہوم ٹیسٹ سیریز میں خراب وکٹوں کی ذمہ داری بابر اعظم پر عائد ہوتی ہے، رمیز راجا

Mobeera Fatima

Leave a Comment