Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

فیفا کا بیرونی سرمایہ کاروں کو حصہ فروخت کرنے کی تجویز واپس لینے کا اعلان

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بیرونی سرمایہ کاروں کو حصہ فروخت کرنے کی متنازع تجویز واپس لینے کا اعلان کر دیا۔

فیفا نے چند روز قبل ایک نئی تجارتی کمپنی قائم کرنے کی تجویز پیش کی تھی، جو ورلڈ کپ سمیت فیفا کے بڑے ٹورنامنٹس کے تجارتی اور کاروباری معاملات کی نگرانی کرتی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق فیفا کے صدر نے کہا کہ رکن ممالک اور فٹبال تنظیموں کی آراء کے بعد واضح ہو گیا کہ منصوبے سے اختلافات نے جنم لیا۔

فیفا کا کہنا ہے کہ غلط میڈیا رپورٹس سے مشاورتی عمل متاثر ہوا، فیفا تمام 211 رکن ممالک سے حقائق کی بنیاد پر رائے لینے کا خواہاں ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ کوئی بھی ایک تنظیم تمام 211 رکن ممالک کی نمائندگی کا دعویٰ نہیں کر سکتی،  فٹبال فروخت نہیں ہو رہا، ایسا فیفا کبھی نہیں کرے گا۔

Related posts

آئینہ دیکھ کر خود سے پوچھنا چاہئے کیا ہم واقعی انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑی ہیں ، ویسٹ انڈین کپتان

Mobeera Fatima

پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے، دبئی میں فائٹرز کا بڑا ٹاکرا

Mobeera Fatima

ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یو اے ای کے میچ کی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment