Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

عثمان شنواری کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور: قومی ٹیم کے کرکٹر عثمان خان شنواری نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

عثمان شنواری نے پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ انہوں نے دسمبر 2013 سے دسمبر 2019 تک قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔

کرکٹر عثمان شنواری نے اپنا واحد ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو سری لنکا کے خلاف کیا تھا۔

عثمان شنواری نے اپنے دوسرے میچ میں ہی پانچ وکٹیں لے کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ایشیا کپ سے قبل کرکٹر عثمان شنواری نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 123 پوائنٹس کی کمی

Mobeera Fatima

سولر پینل پر کوئی ڈیوٹی نہیں ہے، حکومت گرین انرجی کا فروغ چاہتی ہے، وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

بہت سے کینیڈین امریکی ریاست بننا چاہتے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

Mobeera Fatima

Leave a Comment