Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ، فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ ، 26 ہزار 736 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 202 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 65 ہزار 857 روپے پر آ گئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 57 روپے کم ہوکر 6237 روپے ہو گئی، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 37 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 43 ڈالر کا ہو گیا۔

گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 436 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ بھی براہِ راست متاثر ہو رہی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں کی مالیاتی پالیسیاں، افراطِ زر اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتی ہوئی توجہ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات قرار دی جا رہی ہیں۔

Related posts

ڈالر مہنگا، دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں

admin

آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ

admin

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment