Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

سونے کے نرخ میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کے نرخ میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 5 لاکھ 32 ہزار 62 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 9345 روپے کا اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں پہلی بار دس گرام سونے کے نرخ ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 109 ڈالر مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا بلند ترین سطح 5097 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

چاندی کی قیمت نے بھی تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، فی تولہ قیمت 627 روپے بڑھنے سے قیمت 11428 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس 94 ہزار کی حد عبور کر گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

انڈے مہنگے ، مختلف شہروں میں مرغی اور سبزیوں کے نئے نرخ مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment