Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دوسرے روز بھی بڑھ گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہو گیا۔

برینٹ کروڈ کی قیمت 63.40 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 54 سینٹ اضافے سے 58.30 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور وینزویلا کی صورتحال کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے امریکا نے وینزویلا کا تیل غیر معینہ مدت تک کنٹرول کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ وینزویلا سے 30 سے 50 ملین بیرل تیل وصول کرنے کے بعد مارکیٹ ریٹ پر بیچیں گے۔

Related posts

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 4.07 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 100 روپے تولہ ہو گئی

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ، ایک لاکھ ، 62 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

Leave a Comment