Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھائی جائیں یا نہیں، وزیر تعلیم نےعوام سے رائے مانگ لی

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھائی جائیں یا نہیں، وزیر تعلیم نےعوام سے رائے مانگ لی۔

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ تعلیمی ادارے 12 جنوری سے کھولے جائیں یا 19جنوری تک چھٹیاں بڑھائی جائیں۔

قبل ازیں وزیر تعلیم رانا سکندر نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید کر دی تھی ، انہوں نے کہا تھا کہ تمام اسکولز اور کالجز اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 12 جنوری سے ہی کھلیں گے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن وائرل ہو رہا تھا جس پر وزیر تعلیم کو وضاحت دینا پڑی۔

Related posts

جلسے سے کچھ نہیں ہونا ، چیف کمشنر مسئلے کا حل نکالیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

اسلام آباد میں ایم ٹیگ سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا

Mobeera Fatima

فحاشی پھیلانے کا الزام ، لوئر دیر میں ٹک ٹاکر گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment