Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر سبسکرائبرز کا تاریخ ساز ریکارڈ بنا دیا

پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر ایک کروڑ سبسکرائبرز حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ڈکی بھائی اپنی منفرد روسٹنگ ویڈیوز اور فیملی ولاگز کی وجہ سے مداحوں میں کافی مقبول ہیں، اور ان کے مداحوں نے اس کامیابی پر انہیں زبردست مبارکباد دی ہے۔

ڈکی بھائی نے اپنی اس کامیابی کا جشن منانے کے لیے تین گھنٹے تک یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کیا اور اپنے مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے سبسکرائبرز کی تعداد صرف ایک عدد نہیں بلکہ ایک بڑی کمیونٹی ہے جس نے ہر مشکل مرحلے میں میرا ساتھ دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ڈکی بھائی نے متعدد چیلنجز کا سامنا کیا، جن میں گرفتاری اور تین ماہ جیل میں قیام بھی شامل تھا۔ انہیں جوا اور ایپس کی تشہیر کے الزامات کے تحت ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا، جس کے بعد ان کے مداحوں اور شوبز شخصیات نے ان کی رہائی اور واپسی پر حمایت کا اظہار کیا۔

Related posts

شوہر نے وزن بڑھنے پر چھوڑنے کی دھمکی دی ہے، مہرالنسا اقبال

Mobeera Fatima

شہنشاہ غزل مہدی حسن کے صاحبزادے انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

بھارتی اداکارہ سونا اسمگلنگ کے شبہے میں ایئرپورٹ پر گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment