Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی، مہوش حیات

معروف اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی تاہم انہوں نے منع کردیا۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی، مہوش حیات کا کہنا تھا کہ مجھے بالی ووڈ سے بہت سی آفرز ملیں لیکن میں نے سب کو منع کردیا۔

مہوش حیات نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے پاس پاکستان میں ہی کام کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

میں پاکستانی سینما کی بحالی اور بڑی اور کامیاب ترین فلموں کا حصہ رہی ہوں۔ مجھے اپنے ملک میں بہت عزت اور محبت ملی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اپنے ملک میں اتنی پذیرائی اور کامیابی ملنے کے بعد مجھے یہی محسوس ہوا کہ مجھے بالی ووڈ کی آفرز کو قبول نہیں کرنا چاہئیے۔ میں اپنے ملک میں اپنے کام کو انجوائے کر رہی ہوں۔ میری فلموں کو لوگ اپنی فیمیلیز کے ساتھ دیکھنے آتے ہیں اور یہ بڑی کامیابی ہے۔

Related posts

ایران کا اور میزائل حملہ ، یروشلم ، تل ابیب ، بیر شیبا میں دھماکے ، 4 اسرائیلی ہلاک

Mobeera Fatima

میرپور خاص میں ٹماٹر کی قیمت صرف 4 روپے کلو، کاشتکار بھی پریشان

Mobeera Fatima

حسینہ واجد کروڑوں روپے کی مالک ، سنگاپور میں بھی جائیدادیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment