Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد کے شہریوں کو بھی 2 ماہ کیلئے سستی بجلی ملے گی ، آئیسکو کو خط ارسال

پنجاب حکومت نے اسلام آباد کے شہریوں کو بھی دو مہینے کیلئے سستی بجلی کی خوشخبری سنا دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر آئیسکو ، لاہور گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان کی بجلی کمپنیوں کو خطوط بھیج دیئے گئے ہیں۔

 اس حوالے سےسینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 201 ایک سے 500 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو اگست اور ستمبر میں 14 روپے فی یونٹ سستا دیا جائے گا، یہ ریلیف پنجاب کے بجٹ سے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 14 روپے فی یونٹ تک ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

محمود اچکزئی ، اسد قیصر کی جماعت اسلامی کو حکومت مخالف تحریک میں شمولیت کی دعوت

admin

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل خطے میں پائیدار امن کی کنجی ہے ، بلاول کی سلامتی کونسل کی صدر سے ملاقات

Mobeera Fatima

کراچی: امتحان شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد نویں جماعت کا پرچہ آؤٹ ہوگیا

admin

Leave a Comment