Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

کرم میں 7 ماہ بعد فورجی انٹرنیٹ سروس بحال ، شہریوں میں خوشی کی لہر

ضلع کرم میں سات ماہ کی طویل معطلی کے بعد فورجی انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی  جس پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق 28 ستمبر کو علاقے میں کشیدہ حالات کے باعث فورجی انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی، تاہم اب صورتحال میں بہتری کے بعد سروس کو بحال کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کرم کا کہنا ہے کہ ضلع میں پائیدار اور دیرپا امن کے قیام کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

انٹرنیٹ سروس کی بحالی پر لوگوں نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی ۔عوامی حلقوں نے سروس کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی صورت میں انٹرنیٹ جیسی بنیادی سہولت کو مستقل بنیادوں پر بند نہ کیا جائے۔

Related posts

عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا

Mobeera Fatima

مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے کی سطح پر برقرار

Mobeera Fatima

ادارے نیوٹرل ہو جائیں ، وفاق سے صوبے کا پیسہ نکلوا کر رہوں گا ، علی امین گنڈا پور

Mobeera Fatima

Leave a Comment