Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے ، حامد رضا کا دعویٰ

سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات میں کسی لیڈر کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران حامد رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ دعویٰ بھی مسترد کر دیا کہ عمران خان جیل سے نکلنے کے لیے منت سماجت کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر حملہ سب سے بھیانک تھا تاہم قومی اسمبلی میں صورتحال اس سے بھی بدتر ہے، پنجاب کا ایس ایچ او دیگر صوبوں کے آئی جیز سے بھی طاقتور ہے۔

 

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 50 ہزار کی حد بحال ، ڈالر مزید سستا

Mobeera Fatima

مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، علی وزیر جیل منتقل

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment