Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کر دی ہے۔

نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 26 فروری کو سماعت کرے گی، درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی،بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں متوقع ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

Related posts

پی پی 137 سے ن لیگ کے رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

admin

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی،کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر

Mobeera Fatima

اگر ایران چاہے تو چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے، تلسی گبارڈ

Mobeera Fatima

Leave a Comment