Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جنوری میں راولپنڈی اسلام آباد سے ہزاروں افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے

جنوری میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے ہزاروں کی تعداد میں افغان شہری وطن واپس چلے گئے۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سے افغان شہریوں کی وطن واپسی میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

آئی او ایم کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر 2023 سے اب تک پاکستان سے کم از کم 8 لاکھ 24 ہزار 568 افراد افغانستان واپس جا چکے ہیں جبکہ جنوری 2025 سے اب تک 18 ہزار 577 واپس جا چکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واپس جانے والے 10 فیصد گھرانوں کی سربراہی خواتین کر رہی تھیں، مذکورہ مدت کے دوران بچوں کی سربراہی والے کسی بھی گھرانے کا اندراج نہیں کیا گیا۔

مکان کا کرایہ ادا نہ کر پانا 34 فیصد پناہ گزین گھرانوں کی افغانستان واپسی کی سب سے بڑی وجہ بتائی جا رہی ہے ، گھریلو ضروریات پورا کرنے میں ناکامی کے باعث 30 فیصد مہاجرین واپس جا رہے ہیں ، واپس جنے کی ایک بڑی وجہ گرفتاری کا خوف بھی ہے۔

Related posts

پی ٹی اے نے ٹیلی کام ڈیٹا لیک کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی

Mobeera Fatima

عدالت نے حکومت سے امریکا میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق نہ بننے کی وجوہات طلب کر لیں

Mobeera Fatima

آئی ایم ایف کا بورڈ اجلاس طلب، پاکستان ایجنڈے میں شامل

Mobeera Fatima

Leave a Comment