Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ڈالر مزید سستا ، روپے کی قدر میں بہتری ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونے کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آ گئی جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت کاروبار کا آغاز ہوا۔

پیر کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی آ گئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 44 پیسے پر آ گیا۔

گزشتہ کاروبار ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 54 پیسے تھا.

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی ، 100 انڈیکس میں 276 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے  انڈیکس 78 ہزار 322 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 60 پوائنٹس کمی سے 78 ہزار 45 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Related posts

امریکہ کا سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

اصلاحات کے ذریعے بجلی 10روپے یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے، اویس لغاری

Mobeera Fatima

پنجاب میں ایسی کوئی صورتحال نہیں کہ آپریشن کیا جائے، رانا ثناء اللہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment