Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز، عامر جمال قومی اسکواڈ سے ریلیز

پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز سے قبل فاسٹ باؤلر عامر جمال کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق عامر جمال کی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط تھی۔ عامر جمال کو اب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس پر کام کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

پی سی بی نے بتایا ہے کہ عامر جمال کمر کی تکلیف سے ریکور کر رہے ہیں، اُنہیں کمر کی تکلیف کاونٹی کرکٹ کے دوران ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹیسٹ اسکواڈ سے کامران غلام اور ابرار احمد کو پہلے ہی ریلیز کیا جا چکا ہے۔ دونوں کھلاڑی اب پاکستان شاہینز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست اور دوسرا 30 اگست کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی ، مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کرنیوالے بھارتی رافیل طیارے فرار

Mobeera Fatima

چکن کی قیمت کا تعین کرنے کیلئے ریگولیٹری میکانزم تشکیل دینےکا حکم

Mobeera Fatima

عمران خان سے جیل میں بیک ڈور رابطے ہو رہے ہیں ، بیرسٹر سیف

Mobeera Fatima

Leave a Comment