Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بمباری سے 63 فلسطینی شہید ، اسرائیل کا گولان کی پہاڑیوں پر یہودی بستیوں میں توسیع کا اعلان

غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری ، 24 گھنٹوں کے دوران بمباری سے مزید درجنوں فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج  نے غزہ میں 4 اسکولوں سمیت متعدد مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 63 فلسطینی شہید ہو گئے۔ جن میں خان یونس میں اسکول پر بمباری سے شہید 20 فلسطینی بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں پر یہودی بستیوں میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے ، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل قبضہ جاری رکھے گا اور گولان کی پہاڑیوں پر یہودی آباد کاری کو بڑھائے گا۔

نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ گولان کی پہاڑیوں کو مضبوط کرنا اسرائیل کو مضبوط کرنے کے برابر ہے، اسرائیلی فوج گولان کی پہاڑیوں پر شام کے ساتھ بفر زون میں موجود رہے گی۔

Related posts

اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے 35 نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کو تمغوں سے نوازا گیا

Mobeera Fatima

فیصل آباد اور گوجرانوالہ تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ایک لاکھ ، 40 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

Leave a Comment