Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مرغی کا گوشت 595 روپے کلو ہو گیا

لاہور، مرغی کا گوشت گزشتہ روز چار روپے کے اضافے کے بعد مزید مہنگا ہو گیا۔

سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت گزشتہ روز چار روپے مہنگا ہوا جس کے بعد قیمت 595 روپے کلو ہو گئی، آج نرخنامے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور گوشت کی قیمت 595کی سطح پر برقرار ہے۔

زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 397 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 411 روپے کلو ہو گیا ہے۔انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈوں کی فی درجن قیمت 329 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

گزشتہ روز ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 369 روپے، زندہ برائلر کی پرچون قیمت 383 روپے کلو جبکہ گوشت کی قیمت 555 روپے رہی، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 رہی۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل مرغی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی تھی اور مرغی کے گوشت کی قیمت 400 روپے سے بھی نیچے چلی گئی تھی لیکن کچھ ہی دنوں میں مرغی کے نرخ میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

Related posts

دو سے تین ہفتے میں یورپ کو پی آئی اے کی پروازیں بحال ہو جائیں گی، علی پرویز ملک

admin

کوہاٹ اور نوشہرہ میں سونا نکالنے والی غیر قانونی کمپنیوں کیخلاف آپریشن ، 200 مشینیں ضبط

Mobeera Fatima

جماعت اسلامی کا ملک گیر دھرنوں کا اعلان ، بجلی کی قیمت کم کرنے کیلئے حکومت کو الٹی میٹم

Mobeera Fatima

Leave a Comment