Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ کے اجرا پر پابندی کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں چیلنج

بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ کے اجرا پر پابندی کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ صائم چوہدری کی جانب سے 184(3) کے تحت دائر کی گئی، جس میں وفاقی حکومت، ڈی جی پاسپورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کی 5 جون کی پالیسی کو کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں فریقین کو فوری حکومت کی پالیسی پر عملدرآمد روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت نے بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نوٹیفکیشن میں پابندی کی وجوہات نہیں بتائی گئیں اور حکومت کی جانب سے پابندی کا جاری کیا گیا نوٹیفکیشن تفریقی اور بنیادی حقوق کے بر خلاف ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومتی نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 10،10اے اور 25 کے بر خلاف ہے، یاد رہے کہ 11 جون کو وفاقی وزارت داخلہ نے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، وزیر داخلہ کی جانب سے یہ بڑا فیصلہ ملکی سلامتی اور سکیورٹی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

Related posts

فخر زمان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے

Mobeera Fatima

رمضان المبارک کے دوران ریاض الجنہ کی زیارت کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

Mobeera Fatima

آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر 2024 کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment