Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

چترال میں اونچے درجے کا سیلاب ، رابطہ سڑکیں بند ، لوگ محفوظ مقامات پر منتقل

اپر چترال کے علاقے موڑکھو میں واقع گہت گول نالے میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

برف پگھلنے کے باعث آنے والے سیلاب کے نتیجے میں نالے کے اطراف کھڑی فصلوں اور متعدد رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ خطرے کے پیش نظر مقامی آبادی کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

ادھر دروش کے مقام کلدام شاہنگار میں شدید طغیانی کے باعث پشاور چترال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی، جس کے باعث سیاحوں اور مسافروں کی گاڑیاں راستے میں پھنس گئیں۔

Related posts

جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کو گرفتار کر لیا گیا

Mobeera Fatima

گوشوارے جمع نہ کروانے پر 26 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نااہل قرار

Mobeera Fatima

شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

admin

Leave a Comment