Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

جماعت اسلامی نے حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان جما عت اسلامی قیصر شریف کا کہنا تھا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے لہذا کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے، عوام دشمن اقدامات کے خلاف حق دو عوام کو تحریک چلا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت ا سلامی 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دے گی اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اس دھرنے کی قیادت کریں گے، عوامی حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے، عدالتوں میں بھی جائیں گے اور مطالبات کی منظوری تک دھرنے سے نہیں اٹھیں گے۔

قیصر شریف کا کہنا تھا کہ دھرنے میں علمائے کرام، وکلا، تاجر اور صنعتکار بھی شریک ہوں گے جبکہ کسانوں اور مزدوروں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان عاشورہ کے بعد صوبائی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کریں گے جبکہ عوامی موبلائزیشن کیلئے بڑے شہروں کا بھی دورہ کریں گے۔

ترجمان جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے میں شرکت کیلئے ہر شعبے کی نمایاں شخصیات سے ملاقاتیں کی جائیں گی، سیاسی پارٹیاں اگر دھرنے میں شرکت کرنا چاہیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔

Related posts

پنشن ایک بم ، اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے ، وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل

admin

ملک کے مختلف مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment