Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ڈالر کی قدر میں مزید کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا انتہائی مثبت آغاز، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

100انڈیکس میں 1137 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا، 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 18 ہزار 145 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھاگیا۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح عبور کی تھی، گزشتہ کاروباری دن 100 انڈیکس 2621 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1881 پوائنٹس اضافے سے 117008 پر بند ہوا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 341 رہی، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں آج ڈالر مزید سستا ہو گیا ہے۔

کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

Related posts

آئی ایم ایف پروگرام معاشی استحکام کا باعث بن رہا ہے ، صدر زرداری

Mobeera Fatima

بی این پی مینگل کا لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

پشاور میں تباہی کا منصوبہ ناکام ، موٹر سائیکل سوار خودکش جیکٹ پھینک کر فرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment