Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق رقم خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بحالی اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے خرچ ہوگی۔

اس رقم سے دیہی علاقوں کی تقریباً نو سو کلومیٹر سڑکوں کی بحالی کی جائے گی جو سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گئی تھیں۔ بینک کا کہنا ہے کہ اس سے معاشی ترقی کو فروغ ملے گا اور مارکیٹوں، تعلیم، اور صحت کی سہولیات تک رسائی میں بہتری آئے گی، لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔

بینک کے مطابق اس منصوبے کے تحت سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کے خطرات پر تحقیق کی جائے گی اور سیاحت کے لیے سڑکوں کی دیکھ بھال میں مدد فراہم کی جائے گی، جس سے علاقے کی سڑکوں کے نیٹ ورک کی پائیداری میں بہتری آئے گی،روڈ ٹرانسپورٹ پاکستانی شہریوں کی لائف لائن ہے۔

Related posts

شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

Mobeera Fatima

دوسرا ٹیسٹ میچ، ویسٹ انڈیز 163 پر آئوٹ، پاکستانی ٹیم بھی مشکلات کا شکار

Mobeera Fatima

غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے پر اے ایس آئی کو 3 سال قید

admin

Leave a Comment