Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کے لئے بہترین طبی سہولیات سے مزین اسپتال ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز نے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس جدید ترین طبی تحقیق کے لئے آلات سے لیس ہو گا۔

شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کی تعمیر کے حوالےسے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کے لئے بہترین طبی سہولیات سے مزین اسپتال ہوگا۔

وزیراعظم نے منصوبے کی تعمیر کے تمام مراحل میں 100 فیصد شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، اسپتال کے حوالے سے چین، ترکیہ، جنوبی کوریا اور سنگاپور میں روڈ شوز منعقد کئے گئے۔

ان روڈ شوز میں عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں نے جناح میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا، اسپتال کی تعمیر کے حوالے سے دو کانفرنسز کا انعقاد بھی کیا گیا، جن میں 10 ممالک کی 33 کمپنیوں نے شرکت کی۔

Related posts

چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم

Mobeera Fatima

علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا کے وزرا کی تبدیلی کا عندیہ دے دیا

admin

شاہ رخ خان کی کمپنی نے نوکری کی جھوٹی آفرز سے متنبہ کر دیا

admin

Leave a Comment