Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ذاتی ایجنڈے کو قومی مفاد پر ترجیح نہ دی جائے، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ذاتی ایجنڈے کو قومی مفاد پر ترجیح نہ دی جائے، مذاکرات کیلئے حکومت کی جانب سے دروازے کھلے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپوزیشن کو مذاکرات کے لیے بیٹھنے کی بات کرچکے ہیں اور اب تمام معاملات کو حل کیا جانا چاہئے ۔

رانا ثنا اللہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی بھی صورت ریاست کو یرغمال بنا کر اور سیاسی عدم استحکام کے رویے سے کسی بھی مطالبے کو منوایا نہیں جا سکتا، پاشا صاحب کے کامیاب تجربے کے بعد پی ٹی آئی کو شناخت ملی، پی ٹی آئی گالم گلوچ اور عدم برداشت کے کلچر کو فروغ دینے میں کامیاب رہی ہے، اب بھی سوشل میڈیا اور میڈیا پر ایسی صورتحال پیدا کر دی جاتی ہے۔

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی رواداری کو ختم کر دیا گیا، پی ٹی آئی نے ایک سیاسی جماعت کے طور پر اپنے اس ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہے،2014 کے بعد سے پی ٹی آئی اسلام آباد کا گھیراؤ ہمیشہ کرنا چاہتی ہے جس کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں ۔

Related posts

آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

ایران اسرائیل کشیدگی میں وقفہ؛ تیل کی قیمتیں گر گئیں

Mobeera Fatima

بغیر اجازت احتجاج پر 3 سال قید کے نئے قانون پر وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment