Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

وبا کا خدشہ: طاعون سے خاتون کی موت پر عالمی ادارہ صحت نے روس سے وضاحت طلب کر لی

عالمی ادارۂ صحت نے روس کے ارکتسک علاقے میں ایک لیبارٹری ملازمہ کی طاعون سے موت پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی حکام کے مطابق علاقے میں حالیہ دنوں میں طاعون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئسس نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ادارہ ارکتسک اینٹی پلیگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ملازمہ کی 2 اکتوبر کو شدید نمونیا کے باعث موت کی میڈیا رپورٹس کے بعد سے روسی حکام سے رابطے میں ہے۔

میڈیا کی ابتدائی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ لیبارٹری میں کام کرنے والی سائیبیرین خاتون حادثاتی طور پر طاعون کے جراثیم سے متاثر ہونے کے بعد نیومونک طاعون کا شکار ہوئی تھیں۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق بین الاقوامی صحت کے ضوابط کے تحت وضاحت طلب کیے جانے پر روسی محکمہ صحت نے بتایا کہ ارکتسک میں حالیہ عرصے کے دوران طاعون کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

Related posts

چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کیخلاف کرپشن کی تحقیقات شروع

Mobeera Fatima

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مکہ مکرمہ آمد، مسجد الحرام میں نماز تراویح ادا کی

Mobeera Fatima

حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع

Mobeera Fatima

Leave a Comment