Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسمبلی میں تبدیلیوں کا امکان، سیاستدانوں کے اچھے دن نظر نہیں آرہے، منظور وسان

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق ممبر سندھ اسمبلی منظور وسان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے اچھے دن نظر نہیں آرہے۔

انہوں نے اپنے ایک حالیہ بیان میں پاکستان کی موجودہ صورتحال سے متعلق سیاستدانوں اور سیاست سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ اسمبلی میں اہم فیصلے ہونے اور کچھ تبدیلیوں کا امکان ہے۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ حالات بتا رہے ہیں کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ عمران خان جیل سے باہر آ بھی گئے تو مشکلات میں گھرے رہیں گے۔

انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے سیاستدانوں کے لیے اچھے دن نظر نہیں آ رہے۔

Related posts

سابق اسرائیلی وزیر دفاع کی نیتن یاہو پر شدید تنقید

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے بلند ترین ایک لاکھ ، 15 ہزار کی سطح کو چھو لیا

Mobeera Fatima

مٹی کا تیل اور ہائی آکٹین میں اضافے کو وزیراعظم عید سرپرائز کہہ سکتے ہیں: مشیرخزانہ کے پی

Mobeera Fatima

Leave a Comment