Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں بڑی کمی کر دی

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کر دی گئی۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی میں رد و بدل کر دیا گیا ہے۔

پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 40 روپے 49 پیسے کی کمی کے بعد یہ 106 روپے 74 پیسے سے 66 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں 19 روپے 71 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 53 روپے 26 پیسے سے بڑھ کر 72 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر عائد اوسط لیوی 80 روپے فی لیٹر سے کم سطح پر آ گئی ہے، جبکہ دونوں مصنوعات پر مجموعی لیوی 139 روپے 22 پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ لیوی کا ہدف حاصل ہونے کے بعد مجموعی سطح پر لیوی میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related posts

نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے، مریم نواز

Mobeera Fatima

چارسدہ میں معروف عالم دین اور سابق ایم پی اے مولانا ادریس فائرنگ سے جاں بحق

Mobeera Fatima

معصوم منتہا زہرا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دلخراش انکشافات

Mobeera Fatima

Leave a Comment