Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مٹی کے تیل کی قیمت میں 48 روپے 29 پیسے فی لیٹر بڑی کمی

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کر دی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 48 روپے 29 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے اس کمی کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 282 روپے 19 پیسے فی لیٹر تھی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی سے بالخصوص سرد علاقوں، دیہی آبادی اور وہ گھرانے مستفید ہوں گے جو گھریلو استعمال، حرارتی ضروریات اور دیگر مقاصد کے لیے مٹی کے تیل پر انحصار کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 74 روپے 28 پیسے کی کمی کرتے ہوئے نئی قیمت 299 روپے 50 پیسے مقرر کی تھی۔

اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 67 روپے 31 پیسے کم کر کے 311 روپے 47 پیسے مقرر کی تھی۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کر دی گئی۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی میں رد و بدل کر دیا گیا ہے۔

Related posts

خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

Mobeera Fatima

سندھ حکومت کا گھر بیٹھے گاڑی رجسٹرڈ کرانے کی سہولت کا اعلان

Mobeera Fatima

نور ولی محسود اور احمد حسین کیخلاف قانونی کارروائی شروع

Mobeera Fatima

Leave a Comment