Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ امریکا ایران کشیدگی کو قرار دیا جا رہا ہے، برطانوی خام تیل کی قیمت میں مزید 62 سینٹ کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد نئی فی بیرل قیمت 71 اعشاریہ 39 ڈالر ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت 37 سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل قیمت 66 اعشاریہ 21 ڈالر تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ ایران کے بارے میں امریکی صدر کے بیانات اور جنگ کے بارے میں خبروں کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا تو اس کا اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑے گا۔

Related posts

اسلام آباد میں بلا اجازت جلسہ کرنے پر 3 سال قید ہو گی ، سینٹ کمیٹی میں بل منظور

Mobeera Fatima

خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مسافر پل گرنے سے ملازم جاں بحق ، 3 افسران معطل

Mobeera Fatima

ایس ای سی پی نے بلوچستان اور پنجاب کیلئے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دیدی

Mobeera Fatima

Leave a Comment