Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف کے گرفتار ارکان اسمبلی کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے گرفتار پی ٹی آئی ایم این ایز کے خلاف تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ ایم این اے احمد چٹھہ مقدمے میں نامزد ہیں، مقدمے میں جو دفعات لگائی گئی ہیں ان کی سزا کم سے کم 3 سال ہے، ضمانت منظور نہ کی جائے۔

جج ابوالحسنات نے استفسار کیا کہ شیر افضل مروت، احمد چٹھہ و دیگر ایم این ایز سے کچھ برآمد ہوا ہے جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ نہیں کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔

بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی ایم این ایز کی 30، 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

گرفتار ایم این ایز میں شیر افضل مروت، شیخ وقاص، زین قریشی، احمد چٹھہ، عامر ڈوگر، یوسف خان، نعیم علی شاہ اور دیگر شامل ہیں۔

Related posts

وزیر تعلیم کی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں اضافے کی تردید

Mobeera Fatima

افغانستان نے چیمپیئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

موسلادھار بارشیں ، صوابی میں 4 افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment