Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں،فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے عدت میں نکا ح کیس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک شرمناک کیس تھا، ہمیں ذاتی زندگی کو سیاست کا حصہ نہیں بنانا چاہیے۔

فیصل واوڈا کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ مجھے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نظرنہیں آرہی، ان کیخلاف بہت سے کیسز ہیں،اور گزشتہ روز کے عدالتی فیصلے کےبعد پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ایک طرف لاکھوں کیسز دوسری جانب دھڑا دھڑ فیصلے ہورہے ہیں، ہمیں ہر فیصلے میں منطق تو نظر آرہا ہے مگر قانون کہیں نظر نہیں آرہا۔ یاد رہے کہ سیشن عدالت نے نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو باعزت بری کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

Related posts

پاکستان اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹ سکتا ہے، مولانا فضل الرحمان

Mobeera Fatima

سالانہ 15 کروڑ منافعے والی کمپنیاں سپر ٹیکس سے مستثنیٰ رہیں گی

Mobeera Fatima

سی ڈی اے کے 56 ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلیں ، گرفتاریوں کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment