Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آج پاکستان انتہائی اہم میچ میں انگلینڈ کے مدمقابل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم آج انگلینڈ کا سامنا کرے گی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہو گا، اگر پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید برقرار رکھنی ہے تو انگلینڈ کو لازمی شکست دینا ہو گی۔

انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان کے تین پوائنٹ ہو جائیں گے اور پھر پاکستان کا آخری میچ سری لنکا کے خلاف ہو گا، اس سے قبل گروپ میں دیگر ٹیموں کی پوزیشن بھی واضح ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف میچ میں فتح حاصل کی تھی، انگلینڈ کے دو پوائنٹ ہیں اگر انگلینڈ پاکستان کے خلاف میچ جیت جاتا ہے تو اس کے چار پوائنٹ ہو جائیں گے۔

Related posts

پی ایس ایل ٹیم ’پنڈیز‘ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نام ’راولپنڈیز‘ کردیا

Mobeera Fatima

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، صاحبزادہ فرحان اب بھی سب سے آگے

Mobeera Fatima

بابراعظم کی کپتانی خطرے میں، تینوں فارمیٹ کا ایک ہی کپتان مقرر کئے جانے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment